اہم خبریںبین الاقوامی

بھارت :کسانوں کی کال پر آج پہیہ جام ہڑتال،مظاہرین کے گرد رکاوٹیں شرمناک:کانگریس

نئی دہلی  :  کسان یونینز کی نمائندہ تنظیم کسان مورچہ نے کہا پہیہ جام پروگرام پرامن ہو گا، کسانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حکام یا شہریوں کیساتھ الجھنے کی کوشش نہ کریں۔ کسان رہنما راکیش تکیت نے کہا مختلف اضلاع میں احتجاجی کسان متعلقہ ضلعی حکام کو یادداشتیں پیش کریں گے ۔ ادھر بھارتی اپوزیشن نے متنازعہ زرعی قوانین کی منسوخی کا ایک بار پھر مطالبہ کر دیا۔ کانگریس کے رکن پرتاب سنگھ باجوہ نے کہاکسان مظاہرین کے گرد جس طرح خار دار تاروں سمیت مختلف رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں، وہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کیلئے شرمناک ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button