اہم خبریںپاکستان

پاکستان میں چینی سرمایہ کاری میں نمایاں کمی، سی پیک کی رفتار بھی متاثر

 اسلام آباد: پاکستان میں چینی سرمایہ کاری میں کمی ہوگئی اور سی پیک کی رفتار بھی متاثر ہوئی ہے۔

سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر سرمایہ کاری چوہدری سالک حسین نے تحریری جواب جمع کرایا جس میں بتایا گیا کہ پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کم ہونے لگی، گزشتہ تین سال کے دوران چینی سرمایہ کاری میں 29.27 فیصد کمی ہوئی۔

چوہدری سالک حسین نے تحریری جواب میں بتایا کہ چینی سرمایہ کاری متاثر ہونے کی وجہ کورونا کے باعث معاشی سرگرمیوں میں کمی ہے، ان پابندیوں کے باعث سی پیک کی رفتار پر بھی اثر پڑا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button