کراچی کے بازاروں میں افغانی ٹماٹروں کی آمد

0

کراچی کے بازاروں میں افغانی ٹماٹرکی 150 سے 160 روپےفی کلو میں فروخت جاری ہے۔

حالیہ بارشوں کے باعث ملک میں زراعت کا شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے، آلو ، پیاز اور ٹماٹر کی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہیں۔ جس کی وجہ سے ٹماٹر کی قیمت 500 روپے جب کہ پیاز 300 روپے فی کلو تک جاپہنچی۔

حکومت نے ملک میں ٹماٹر اور پیاز کی قلت پر قابو پانے کے لئے بیرون ملک سے منگوانے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد اب کراچی کے بازاروں میں افغانی ٹماٹروں نے انٹری دے دی ہے، اور ان ٹماٹر کی 150 سے 160روپے فی کلو میں فروخت جاری ہے۔

کراچی میں گزشتہ کئی دنوں سے ٹماٹر 400 روپے سے زائد اور پیاز 200 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا تھا، اور عوام پریشان تھے۔

تاہم اب ایران اور افغانستان سے ٹماٹروں اور پیاز کی امپورٹ کے بعد کراچی کی مارکیٹوں میں ٹماٹروں کی قیمت یک دم گرگئی ہے، اور 400 روپے فی کلو ملنے والے ٹماٹر ڈیڑھ سو سے 160 روپے میں دستیاب ہیں۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں ٹماٹر کی قیمتیں مزید کم ہو جائیں گی۔

دوسری جانب ٹماٹر سستا ہو گیا ہے لیکن دیگرسبزیاں بدستور ڈبل سنچری پر قائم ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.