ملک سیلاب میں اور عمران خان اپنی“میں“ میں پھنسے ہیں،مریم اورنگزیب

0

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ قوم سیلاب میں جب کہ عمران خان اپنی میں، میں پھنسے ہیں۔ عمران خان نے اپنی بد عنوانی کے مقدمات سے بچنے کے لیے تحریکِ فساد شروع کی۔

مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خطاب پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب زدہ جنوبی پنجاب میں بھی آپ کے سر پر شہباز شریف اور مریم نواز سوار ہیں، بھوکے متاثرینِ سیلاب کو کچھ دینے کے بجائے عمران خان نے پھر اپنی جھوٹی سیاست کا پیٹ بھرا۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران خان کی ملک کو سری لنکا بنانے کی سازش ناکام ہو چکی ہے، الحمد للہ ملک میں استحکام آ رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.