بلوچستان
ہرنائی ، کوئلہ کی کان میںحادثہ ایک کان کن جان کی بازی ہار گیا

سبی: ہرنائی کے علاقہ خوسٹ میں کوئلہ کی کان میںحادثہ ایک کان کن جان کی بازی ہار گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ہرنائی کے علاقہ خوسٹ میںایک مقامی کوئلہ کی کان میں دوران کام ٹھیلہ الٹنے سے کے پی کے کے رہائشی کمال الدین نامی مزدورموقع پر جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو قریبی ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا جہاں پر ضروری کاروائی کرنے کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا گیا مزید تحقیقات مقامی لیویز انتظامیہ نے شروع کردی ۔

