شوبز

عورت مارچ کا کوئی فائدہ اب تک نہیں دیکھا:جویریہ سعود

کراچی ( سٹاف رپورٹر) انٹرویو کے دوران جویریہ سعود نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر نکالے جانے والے مارچ پر گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ بینرز اٹھانے اور نعرے لگانے سے مسائل حل نہیں ہوتے ، اگر آپ واقعی مظلوم خواتین کی مدد کرنا چاہتے ہیں تو مظالم کو بند کریں۔ مظلوم خواتین کیلئے نعرے لگانے کے بجائے ان کے مسائل کا پرامن حل تلاش کریں کیوں کہ مارچ میں جتنی خواتین شامل ہیں وہ خواتین تعلیم یافتہ ہیں۔ یہ خواتین اگر چہ مظلوم خواتین کیلئے آواز اٹھاتی ہیں جو کہ اچھی بات ہے لیکن اس آواز کا اب تک میں نے کوئی فائدہ ملتے نہیں دیکھا، مارچ میں شامل کسی بھی خاتون کو مظلوم خواتین کی مدد کرتے نہیں دیکھا، اگر ان خواتین کے نعرے ان کی مدد کرسکتے ہیں تو میں ان کے ساتھ ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button