
کوئٹہ : وزیراعظم پاکستان عمران خان کا دورہ بلوچستان وزیر اعلی جام کمال خان کی کاوشوں کی بدولت ممکن ہوا صوبائی حکومت نے اچھے انداز میں بلوچستان کے مسائل کو اجاگر کیا ہے اور وزیراعظم کا دورہ بلوچستان ترقی کے منازل میں سے ایک منزل ہوگا پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے اپنے ایک بیان میں وزیراعظم پاکستان کے دورہ بلوچستان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبہ بلوچستان سی پیک کے حوالے سے انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ اور معدنیات ودیگر وسائل کی بدولت بلوچستان کی اہمیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں وزیراعظم کی طرف سے صوبے کے لیے سات ارب کا پیکج ملنا صوبائی حکومت کی اہم کامیابی ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں اور وہ وقت دور نہیں کہ ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے اور بلوچستان کے لیے مختلف پیکجز کے اعلان کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے صوبائی حکومت اپنی تمام تر توانائیوں سیصوبے کی ترقی کے عمل کو جاری رکھے گی۔ صوبے میں تعلیم صحت اور انفراسٹرکچر کی طرف بھرپور توجہ دی جا رہی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ روزگار کے نئے مواقع بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔




