بلوچستان
کرونا وائرس صورتحال ،چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے نئی آفس ٹائمنگ کی منظوری دیدی

کوئٹہ(آن لائن)کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے آفس کی نئی ٹائمنگ کی منظوری دیدی ہے جس کے تحت سوموار سے جمعرات تک آٹھ بج کر تیس منٹ سے 2 بجکر 30 منٹ تک کھلی ہوگی جبکہ جمعہ کو ساڑھے بارہ سے ڈیڑھ بجے تک وقفہ ہوگا جب کہ ہفتہ اتوار عدالت بند رہے گی۔



