اہم خبریںبین الاقوامی

جرمن سائنسدان کووڈ انیس کی ویکسین تلاش کرنے کے لیے دن رات سرگرم

برلن( آن لائن )جرمنی میں سائنسدان کورونا وائرس کے علاج کے لیے ویکسین تیار کرنے کے لیے دن کے چوبیس گھنٹے اور ہفتے کے ساتوں دن سرگرم ہیں۔ رابرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ کے ایک سروے کے مطابق 170 سے زائد لیبارٹریز نے مارچ کے وسط میں کووڈ انیس کے لیے نمونے جمع کیے۔ یومیہ بنیادوں پر کووڈ انیس کی تشخیص کے لیے ہزاروں افراد کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ پچھلے ہفتے مجموعی طور پر ساڑھے تین لاکھ افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ لیکن اس ضمن میں جرمنی کو بھی ساز و سامان کی کمی کا سامنا ہے۔ جرمنی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 84 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ گیارہ سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button