اہم خبریںبلوچستان

جان لیوا کروناوائرس ایک عالمی وبا ہے، گورنر بلوچستان

کوئٹہ (آن لائن) گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا کہ جان لیوا کروناوائرس ایک عالمی وبا ہے اور اس کے مضر اثرات کے خاتمے کیلئے شعوری کاوشوں میں منبرومہراب کی شراکت داری اور تعاون کی اشد ضرورت ہے. گورنر یاسین زئی نے کوویڈ-نائنٹین کے خلاف لڑنے والے فرنٹ لائن فائٹرز، ڈاکٹر اور صحت کے ماہرین پر زور دیا کہ وہ ویکسینیشن کے حوالے سے عوام میں پیدا کئے جانے والے شکوک شبہات کے خاتمے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ میں صوبے بھر کے جید علمائکرام ومشائخ عظام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. واضح رہے کہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے بدھ کے روز کوروناوائرس اور ویکسینیشن کے حفاظتی انتظامات کرنے اور عوام کو شعور و آگاہی دینے کے حوالے سے ملک بھر کے جید علماءکرام کے ساتھ باقاعدہ ویڈیو کانفرنس کا اہتمام کیا. ویڈیو کانفرنس میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری بھی موجود تھے. اس موقع پر گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا کہ جسطرح کروناوائرس کی پہلی لہر کے دوران صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے جان لیوا کروناوائرس سے بچاو کیلئے ملک بھر کے علماءومشائخ سے مسلسل رابطے اور مشاورت کے نتیجے میں کامیاب حکمت عملی بنانے کی ایک نئی مثال قائم کی اور اب کروناوائرس سے نمٹنے کے تیسری لہر اور خاص کر ویکسینیشن کے مرحلے میں بھی انکی یہ مخلصانہ کاوشیں قابل تحسین ہیں. کوئٹہ سے گورنربلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے جید علماءکرام کے علاوہ صوبائی سیکرٹری بالاچ عزیز، پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر شاہنواز علی بھی شریک تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button