بلوچستان

کورنا وائرس کے لئے صوبے میں عوام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں ،میر نصیب اللہ مری

کوہلو(این این آئی) ممبر صوبائی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر نصیب اللہ مری نے کہا ہے کہ کورنا وائرس کے لئے صوبے میں عوام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں مشکل وقت میں اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور انشااللہ وہ وقت دور نہیں جب اس مشکل سے نکل جائیں گے لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ حکومتی احکامات کی پابندی کو یقینی بنا کر خودکو گھروں تک محدود رکھیں تاکہ مہلک وائرس پر کنٹرول کیا جاسکے اس مرض کا تاحال کوئی علاج دریافت نہیں ہوا ہے اس لئے خود کو لوگوں سے الگ رکھ کر اس سے بچا جاسکتا ہے صوبائی حکومت سے بات ہوئی ہے جلد کوہلو کے آئیسولیشن سینٹر اورقرنطینہ سینٹر کے لئے ٹیسٹ کٹ ،ماسک ،وینٹی لیٹر سمیت دیگر بنیادی سامان پہنچ جائے گا لاک ڈائون کی وجہ سے متاثرہ دیہاڑی دار اور مستحق طبقہ کیلئے بھی ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے ہیں جس میں خان صاحب کے ٹائیگر فورس کی تشکیل ہوتے ہی راشن غرباء و مستحق افراد تک پہنچ جائے گا عوام کے فلاح بہبود کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کا ر لارہے ہیںحلقے میں پہلی مرتبہ عوام تک ترقی کے ثمرات پہنچنا شروع ہوگئے ہیں حلقے میں عوام کے بنیادی مسائل صاف پانی،بجلی،تعلیم ،سڑکوں کی جال،صحت سمیت دیگر اجتماعی کاموں کو ترجیح دی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک سہولیات کے ثمرات پہنچ سکیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button