اہم خبریںپاکستان

رواں مالی سال جولائی- مارچ تک 59 ارب روپے کے ریفنڈ منظور کیے گئے ،ترجمان ایف بی آر

اسلام آباد (این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے فاسٹر نظام کے تحت ریفنڈ کی تفصیلات جاری کر دیں جس کے مطابق رواں مالی سال جولائی- مارچ تک 59 ارب روپے کے ریفنڈ منظور کیے گئے ۔ترجمان نے کہاکہ ایف بی آر کی کوشش ہے کہ برآمد کنندگان کے ریفنڈز کو وقت پر ادا کر دیا جائے ،صرف مارچ کے مہینہ میں ایف بی آر نے 25 ارب روپے کے ریفنڈز منظور کئے ۔ترجمان کے مطابق فاسٹر کے تحت برآمد کنندگان کے سیلز ٹیکس ریفنڈ کیسز کو تیز رفتار خودکار طریقے سے پراسیس کیا جاتا ہے ، فاسٹر نظام جولائی 2019 سے فعال ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button