اہم خبریںپاکستان

سپریم کورٹ نے بلوچستان کے محکمہ معدنیات میں 132 افراد کی بھرتی کا حکم معطل کردیا

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے بلوچستان کے محکمہ معدنیات میں 132 افراد کی بھرتی کا حکم معطل کر تے ہوئے بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف صوبائی حکومت کی اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی ۔ بدھ کو چیف جسٹس کی سربراہی میں بیچ نے صوبائی حکومت کی اپیل پر فریقین کو نوٹس جاری کر تے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔ سر کاری وکیل نے کہا کہ بھرتیوں کا عمل قانون کے مطابق 120 دن میں مکمل کرنا تھا، محکمہ نے بھرتیوں کا عمل کئی سال تک مکمل نہیں کیا۔ سر کاری وکیل نے کہاکہ صوبائی کابینہ نے مقررہ وقت گزرنے پر دوبارہ اشتہار دینے کا فیصلہ کیا۔ سر کاری وکیل نے کہاکہ بلوچستان ہائی کورٹ نے اپلائی کرنے والے تمام افراد کو بھرتی کرنے کا حکم دیا۔ سر کاری وکیل نے کہاکہ کسی کو اپوائنٹمنٹ لیٹر ملا نہ ہی انٹرویو ہوئے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ ہائی کورٹ نے کس بنیاد پر بھرتیوں کا حکم دیا؟ ۔ بعد ازاں عدالت نے مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button