لاہور /ملتان (این این آئی) ملتان کے شہریوں نے پی سی بی اور غیرملکیوں کے دل جیت لیے ،تقریباً 80 ہزار شائقین کرکٹ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے سنسنی خیز میچز دیکھنے کیلئے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کا رخ کیا۔
دوحا(این این آئی)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکا نے دوحا میں طالبان کے ساتھ ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کرکے افغانستان میں القاعدہ کا خاتمہ کردیا ہے
واشنگٹن /لندن /روم(این این آئی)اٹلی میں کرونا وائرس کے مزید نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد کرونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1100 تک جا پہنچی ہے جب کہ 29 مریض دم توڑ چکے ہیں
پیرس(این این آئی )فرانسیسی صدر عمانویل میکروں نے روس اور ترکی پر زور دیا ہے کہ وہ شام کے علاقے ادلب میں جاری لڑائی روک دیں۔ ادلب میں جاری لڑائی نے بد ترین انسانی المیے کو جنم دیا ہے اور یہ صورت حال شامی حکومت کے اتحادیوں اور مخالفین کے…
تہران (این این آئی)ایران میں کرونا وائرس کا شکار ہونے والے ایک رکن پارلیمنٹ محمد علی رمضانی چند روز تک زندگی موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد انتقال کرگئے۔
ادلب(این این آئی)شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں جاری لڑائی کے دوران ترکی نے شامی فوج کے ٹھکانوں پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کے بعد گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ترکی کے فضائی حملوں میں ہلاک ہونے والے شامی فوجیوں کی تعداد74 ہوگئی ہے۔…
واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں تحریک طالبان کے ساتھ طے پائے تاریخی سمجھوتے کو افغانستان میں جنگ کے خاتمے کی طرف اہم قدم قرار دیا ہے اورکہاہے کہ وہ جلد ہی طالبان کی قیادت سے ملاقات کریں گے۔