عاطف اسلم نئی میوزک وڈیو میں برطانوی اداکارہ کے ساتھ نظر آئیں گے
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نئی میوزک ویڈیو میں برطانوی اداکارہ اور ماڈل ایمی جیکسن کے ساتھ نظر آئیں گے۔
عاطف اسلم نے انسٹاگرام پر اپنی نئی آنے والی میوزک ویڈیو ’مون رائز‘ کا پوسٹر شیئر کیا ہے۔
میوزک وڈیو کے پوسٹر میں ان کے مدمقابل نامور برطانوی اداکارہ ایمی جیکسن موجود ہیں۔
ایمی جیکسن بھارت کی متعدد تامل اور تیلگو فلموں میں کام کرچکی ہیں اور انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 2017 میں وارنر برادرز کی ٹیلیوژن پروڈکشن ’سوپر گرل‘ سے کیا تھا۔