اہم خبریںپاکستان

فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کا عمران خان کو خط، اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کو خط ارسال کردیا۔

ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی ایف آئی اے انکوائری ٹیم کی جانب سے یہ خط لکھا گیا ہے جس میں چیرمین پی ٹی آئی سے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات و اسٹیٹ مینٹس طلب کی گئی ہیں۔

ایف آئی اے نے عمران خان کو مطلوبہ ریکارڈ کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ مختلف اکاؤنٹس سے نکلوائی گئی رقوم کا ریکارڈ جمع کرایا جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button