
کراچی ( سٹاف رپورٹر ) ایک انٹرویو میں ماہرہ خان نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں میری کامیابی میں ٹی وی سکرین کا سب سے بڑا کردار ہے ۔ ماہرہ نے کہا کہ ان کا ٹیلی ویژن سے رشتہ نہ ٹوٹنے والا ہے ۔ ماہرہ خان نے مزید کہا کہ ا ب دور بدل چکا ہے ہمیں روایتی فلموں کے بجائے ایسی فلمیں بنانا ہونگیں جو موجودہ دور کی عکاسی کرتی ہوں ۔ انہوں نے کہا ہمیں جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ اپنی ثقافت کو بھی اجاگر کرنا ہوگا۔ ماہرہ نے کہا پاکستانی فلموں کی کامیابی کیلئے اچھے موضوعات کاانتخاب کیا جائے اورپردہ سکرین پر نئے چہرے بھی متعارف کرائے جائیں جبکہ پڑھے لکھے نوجوانوں کو فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ۔




