شوبز
مایا علی کا لڑکیوں کی رخصتی بارے جذبات کا اظہار

کراچی (سٹاف رپورٹر ) اداکارہ نے کچھ پوسٹ جاری کی ہیں جن میں بیٹیوں کی رخصتی پر بات کی گئی ہے ۔مذکورہ پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ مایا علی نے کیپشن میں لکھا ہے کہ رخصتی تو بس ایک خیال ہے ، بیٹیاں تو سب ہی باکمال ہیں۔اگلے پوسٹ میں اداکارہ رخصتی کے حوالے سے لکھتی ہیں کہ بادل، گھروندا،گھرہستی ہے وہی، رشتے نئے سہی لیکن احساس اور پیار وہی ہے ۔ مایا علی نے مزید کہا کہ بیٹی ہمیشہ بیٹی ہی رہتی ہے اگر سمجھا جائے ۔




