صوبائی حکومتوں کی عالمی سرمایہ کاروں کو معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت

0

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 میں شریک مندوبین کا خیرمقدم کرتے ہیں، فورم 2026 کا انعقاد معدنی شعبے کی ترقی کے لیے خوش آئند اور بیرونی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں دلچسپی کا عکاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ مباحثے میں تمام رہنماؤں نے اپنے خیالات میں اتحاد اور واضح موقف کا اظہار کیا، پورے پاکستان کی قیادت کے خیالات میں آہنگی اور یکجہتی قابل تحسین ہے، قیادت کے خیالات میں اہم آہنگی دیکھ کر خوشی ہوئی۔

 

ان کا کہنا تھا کہ معدنی شعبے میں دیرپا شراکت داری کے عزم پر عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد قابل تحسین ہے، وزیراعظم اور حکومت کی طرف سے فورم کے انعقاد کا خیرمقدم کرتا ہوں، معدنی صلاحیتوں کو متعارف کرانے میں وزارت خارجہ و سفارتی مشنز نے اہم کردار ادا کیا۔

 

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان صاف توانائی، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور صنعتی پیداوار کے عالمی شعبوں میں فعال کردار چاہتا ہے، پاکستان اپنی معاشی ترقی کے اہم مرحلے پر کھڑا ہے، مالیاتی نظم و ضبط، اصلاحات اور احتیاطی مالیاتی انتظام سے معاشی استحکام میں اہم پیشرفت کی۔

 

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے میکرو لیول سٹاک کیلئے کافی کام کیا گیا ہے، معدنی وسائل کی ترقی پاکستان کی معاشی تبدیلی کے اگلے مرحلے کا اہم حصہ ہے، پاکستان کا مقصد صرف معدنیات نکال کر خام شکل میں برآمد کرنا نہیں، پاکستان کی پوری معدنی ویلیو چین کو ترقی دینا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ معدنیات پراسسینگ، صفائی و مصنوعات تیار کرنے کی صلاحیت بتدریج بڑھانا چاہتے ہیں، معدنی شعبے میں کن کنی، ٹیکنالوجی، پراسیسنگ اور توانائی میں سرمایہ کاری درکار ہے، معدنی ترقی سے انجینئرنگ، آٹومیشن، خدمات اور مصنوعات تیاری کے مواقع پیدا ہوں گے۔

 

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان پاکستان کا منرلز کا مستقبل ہے، کلین انرجی اور الیکٹرک گاڑیوں کے باعث تانبے اور دیگر معدنیات کی طلب بڑھ گئی، عالمی سطح پر عدم فراہمی کے ذرائع میں تنوع اور مضبوط سپلائی چین کیلئے کوشاں ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.