اہم خبریںپاکستان

تاریخ میں پہلی بار کسی حکومت کو بجٹ میں اتنے یوٹرن لینے پڑے : احسن اقبال

اسلام آباد  :  احسن اقبال نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار کسی حکومت کو بجٹ میں اتنے یوٹرن لینے پڑے، اپوزیشن کی نشاندہی پر 350 ارب کے ٹیکس واپس لئے گئے، اب بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا، تین سال سے احتساب کے نام پر ڈرامہ چل رہا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کا کام بجٹ کی خامیوں کو اجاگر کرنا ہے، حکومت نے اصل بجٹ پیش نہیں کیا، اصل بجٹ تو آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ شرائط ہیں، یہ بازیگر قوم کو مزید دھوکا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سب منصوبوں کو سفید ہاتھی بنا دیا، ہائر ایجوکیشن کمیشن کو بھی تباہ کر دیا، اس حکومت نے چلتے ہوئے ادارے تباہ کر دیئے، جو کونسلر کا الیکشن بھی نہیں جیت سکتے انہیں وزیر، مشیر بنا دیا گیا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آج پھر ایک جھوٹے کیس کی پیشی بھگتنے آئے ہیں، حکومت 3 سال سے احتساب کے نام پر انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے، وزیراعظم نے ایک گراؤنڈ میں تصویر بنوا کر تاثر دیا وہ کھیلوں کے حامی ہیں، نارووال سپورٹس سٹی کا نقصان عمران خان سے ہی ریکور کریں گے، نارووال سپورٹس کمپلیکس کو کھنڈر میں بدل دیا گیا، حکومت نے اس منصوبے کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button