شوبز
زرنش خان کا رنگت پر تبصرہ کرنیوالے صارف پر برہمی کا اظہار

کراچی انہوں نے انسٹاگرام پر سفید لباس میں ملبوس تصویر شیئر کی جس پر زین نامی صارف نے اداکارہ کی ٹانگوں کی رنگت کو لباس کے سفید رنگ سے موازنہ کرتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔اداکارہ نے سخت لہجے میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ رنگ روپ سب اللہ کی دین ہے ، ہمیں شکرگزاری سیکھنی چاہیے ۔ اللہ کی بنائی ہوئی ہر چیز لاجواب ہے ، حسن لوگوں یا چیزوں میں نہیں بلکہ خود کی نظروں میں ہوتا ہے ۔




