اہم خبریںشوبز

سلمان خان کی مہمان نوازی نے دل جیت لیا:ارجمند رحیم

کراچی :  سینئر اداکارہ و ہدایتکارہ ارجمند رحیم کا ویب شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ میں بھارت کے شہر دہلی ڈانس کلاسز کیلئے گئی تھی ۔بھارت میں گزرے لمحات پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہدایتکار امتیاز علی اور انوراگ کشیپ میرے اچھے دوست تھے ایک شام مجھے وہ سلمان خان کے گھر رات کے کھانے پر بھی لے گئے ، سلمان کی اپنائیت نے میرا دل جیت لیا۔اداکارہ نے بتایا کہ دیر ہوجانے کی وجہ سے کھانا کھائے بنا ہی واپس آنا چاہتی تھی لیکن سلمان خان نے نہیں آنے دیا اور مجھے اپنے پسندیدہ ریسٹورینٹ کا کھانا منگواکر کھلایا۔ اس دوران اداکار جیکی شروف سے بھی اچھی دوستی ہوگئی تھی اور انہوں نے ممبئی میں گھر ڈھونڈنے میں مدد بھی کی ،جیکی اور سلمان سے ملنے کے بعد دونوں کی مداح ہوگئی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button