اہم خبریںپاکستان

100 دن میں ریاست مدینہ بنانے کے دعوے سب بھول گئے : مریم اورنگزیب

اسلام آباد  :  مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 100 دن میں ریاست مدینہ بنانے کے دعوے سب بھول گئے، خون چوسنے اور ہڈی توڑنے والا بجٹ پیش کیا گیا، ایک کروڑ نوکری 50 لاکھ گھر سب بھول گئے۔

ترجمان پاکستان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 100 دن میں ریاست مدینہ بنانے کے دعوے سب بھول گئے، ایک کروڑ نوکریاں، 50 لاکھ گھر سب بھول گئے، نالائق اور نااہل کو مسلط کر دیا گیا، 3 سال میں 2 کروڑ افراد غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے، نوجوانوں کو نوکریاں دینے کے دعوے بھی جھوٹے نکلے، موجودہ حکومت سے عوام کو کوئی امید نہیں، اس حکومت کے وزیر خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر 4 بار تبدیل ہوچکے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک میں چینی کی قیمت بڑھ گئی، مہنگائی میں اضافہ ہوا، آج ہر پاکستانی 2 لاکھ روپے کا مقروض ہے، عمران خان نے کہا تھا چہرے نہیں، نظام بدلوں گا، عمران خان نے نظام کی اینٹ سے اینٹ بجا دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button