اہم خبریںبین الاقوامی
کابل ایئر پورٹ کی سکیورٹی کیلئے مزید فوج نہیں بھیجیں گے :ترک وزیر دفاع

انقرہ : پارلیمنٹ میں رپورٹروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیٹو ریزولیوٹ سپورٹ مشن کے تحت ترک فوج پہلے سے افغانستان میں موجود اور گزشتہ چھ سال سے ایئرپورٹ کی حفاظت کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کابل ایئرپورٹ کی سکیورٹی کے منصوبے کی تفصیلات ابھی زیر غور ہیں، پہلے سے موجودگی کے باعث افغانستان میں مزید فوج بھیجنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی وفد کیساتھ اس حوالے سے بات چیت آج ہو گی، چند روزتک تفصیلات طے پانے کے بعد اس حوالے سے ضروری اقدامات کئے جائیں گے ۔




