
کوئٹہ: تربت میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں نائیک عقیل عباس شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے تربت ایئرپورٹ کے قریب سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا جس کے باعث نائیک عقیل عباس شہید ہوگئے۔ حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔




