اہم خبریںبلوچستان

ریڈ زون میں رونما ہونیوالے ناخوشگوار واقعہ کے بعد محافظوں کے داخلے پر پابندی عائد

کوئٹہ  :  چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں گزشتہ روز ریڈ زون میں رونما ہونیوالے ناخوشگوار واقعہ پر غوروخوض کیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ ارشد مجید، آئی جی پولیس بلوچستان رائے طاہر، سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی بلال جمالی اور کمشنر کویٹہ اسفند یار کاکڑ نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ داخلہ اور پولیس کی سفارش پر ریڈ زون کے اندر پرائیویٹ مسلح گارڈز اور گاڑیوں کی داخلہ پر مکمل طور پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبائی وزراء بھی اس سلسلے میں تعاون کرکے پرائیویٹ گارڈز اور گاڑیاں ریڈ زون کے باہر کھڑی کریں تاکہ آئندہ کسی بھی طرح کا کوئی نا خوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ریڈ زون میں موثر سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور سیکیورٹی ایس او پیز کے تحت پرائیویٹ مسلح گارڈز کا داخلہ ممنوع ہے۔ اجلاس میں کمشنر کویٹہ کو ہدایت کی گئی کہ فیصلوں پر فوری طور عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button