اہم خبریںپاکستان

ملک بھر میں کورونا سے مزید 57 افراد دم توڑ گئے، 1194 نئے مریض

اسلام آباد  :  کورونا وائرس سے 57 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 21 ہزار 633 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 39 ہزار 931 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 194 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 43 ہزار 703، سندھ میں 3 لاکھ 27 ہزار 21، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 35 ہزار 569، بلوچستان میں 26 ہزار 152، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 698، اسلام آباد میں 82 ہزار 65 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 723 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button