کھیل

آسٹریلین اوپن ٹائٹل دوسری بار ناؤمی اوساکا کے نام

میلبورن ( سپورٹس ڈیسک )  جاپان کی تھرڈ سیڈ ناؤمی اوساکا نے دوسری مرتبہ آسٹریلین اوپن اپنے نام کرلیا ۔ گزشتہ روز ویمنز سنگلز کے 77منٹ تک جاری رہنے والے فائنل میچ میں انہوں نے امریکی حریف جینیفر بریڈی کو سٹریٹ سیٹس میں چھ ، چار اور چھ ،تین سے شکست دی۔ واضح رہے کہ نا ؤمی اوساکا نے 2019 میں پہلی مرتبہ آسٹریلین اوپن جیتا تھا۔ حالیہ کامیابی کی بدولت ان کی درجہ بندی بھی بہتر ہو گئی ہے اور و ہ ورلڈ سنگل پلیئرز رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔ سابق امریکی پلیئر مونیکا سیلز اور سوئس سٹار راجر فیڈرر کے بعد ناؤمی اوساکا تیسری کھلاڑی ہیں جنہوں نے ابتدائی چار اہم فائنلز میں کامیابی یقینی بنا کر نئی تاریخ رقم کی۔ ویمنز ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں سیکنڈ سیڈ جوڑی بیلجیئم کی الیس مارٹنز اور بیلا روس کی ارینا سبالینکا نے جمہوریہ چیک کی کترینا سینیاکووا اور باربورا کریسیکووا کو چھ ، تین اور چھ ،چار سے آؤٹ کلاس کیا ۔ گزشتہ روز مکسڈ ڈبلز فائنل میں امریکی کھلاڑی راجیو رام اور باربورا کریسیکووا نے آسٹریلین جوڑی سمانتھا سٹوسر اور میتھیو ابڈین کو سات پانچ ، پانچ سات اور دس آٹھ سے قابو کر لیا۔ مینز سنگلز کا فائنل آج سربیا کے ٹاپ سیڈ نووک جوکووچ اور نمبر فور سیڈ روس کے ڈینیئل میڈ یڈیو کے مابین کھیلا جائے گا۔ مینز ڈبلز کے فائنل میں راجیو رام اور جو سالسبری کا فلپ پولاسیک اور ایون ڈوڈگ سے مقابلہ ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button