مشہور سمپسن کارٹون اور وائرل گرل دنانیرمبین کی مقبولیت میں حیرت انگیز مماثلت

مستقبل کی پیشگوئیوں کے حوالے سے مشہور امریکی اینیمیٹڈ کارٹون سمپسن اور حال ہی میں ’پارٹی ویڈیو‘ سے مشہور ہونے والی پاکستانی لڑکی دنانیر مبین میں حیرت انگیزمماثلت موجود ہے۔
پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر دنانیرمبین کی چند روز قبل وائرل ہونے والی محض 5 سیکنڈ کی ویڈیو نے انہیں راتوں رات مشہور کردیا ہے۔ حالانکہ دنانیر نے ویڈیو میں سوائے اس ایک جملے ’’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پارٹی ہورہی ہے‘‘ کے اور کچھ نہیں کہا ہے۔
لیکن لوگوں کو دنانیر کا یہ انداز اتنا بھایا کہ اس پر لوگوں نے سینکڑوں ویڈیوز بناڈالیں۔ دنانیر کی شہرت پاکستان سے نکل کر بھارت تک جاپہنچی۔ یہاں تک کہ دنانیر کے سوشل میڈیا فالوورز میں محض چند دنوں میں لاکھوں کا اضافہ ہوگیا۔
دنا نیر مبین کی یہ صورتحال برسوں پہلے دکھائے گئے امریکی اینیمیٹڈ کارٹون کے کردار بارٹ سمپسن سے بہت زیادہ ملتی ہے۔ سمپسن کارٹون دنیا بھر میں مستقبل کی پیشگوئیوں کے حوالے سے مشہور ہیں۔ ان کارٹونز میں برسوں پہلے دنیا کے کچھ اہم واقعات دکھائے گئے ہیں جو مستقبل میں بالکل ہوبہو سچ ثابت ہوئے۔



