اہم خبریںبین الاقوامی

کوئٹہ کو گیس کی ترسیل مکمل بحال کردی گئی ہے، ترجمان سوئی سدرن گیس کوئٹہ

کوئٹہر: سوئی سدرن گیس کمپنی کوئٹہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کوئٹہ کو گیس کی ترسیل مکمل بحال کردی گئی ہے۔کوئٹہ کے علاقے سریاب میں تکنیکی خرابی کے باعث گیس کی فراہمی شہر کے مختلف علاقوں میں عارضی طور پر معطل کی گئی تھی جبکہ اس وقت کوئٹہ اور اطراف میں بلاتعطل گیس کی ترسیل جاری ہے۔ ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی نے کہا کہ اب کہیں بھی گیس کی بندش نہیں۔ اگر کسی علاقے میں سوئی گیس پریشر کا مسئلہ درپیش ہو تو کمپنی کے شکایاتی مراکز سے رجوع کر سکتے ہیں،ایس ایس جی سی کی تکنیکل ٹیم نے رات کو ہی ہنگامی طور پر مرمتی کام شروع کر دیا تھاتاکہ جلد از جلد گیس بحال کر کے صارفین کو زیادہ زحمت سے بچایا جا سکے۔ انھوں نے کہا کہ بندش کے دوران صارفین کو پیش آنے والی زحمت پر کمپنی معذرت خواہ ہے اور امید ہے کہ صارفین سوئی سدرن گیس کمپنی کے ساتھ ہمیشہ کی طرح تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button