اسرائیلی ہیلی کاپٹروں کی شام کے جنوبی صوبے میں فوجی مقامات پر فائرنگ،2فوجی زخمی

0 33

دمشق: اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے شام کے جنوبی صوبے قنیطرہ میں شامی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ، جس میں دو فوجی زخمی ہوگئے۔سرکاری نیوز ایجنسیسانا نے فوجی ذرائع کے حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا کہ اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے اسرائیلی مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کے قریب قنیطرہ میں تین فوجی مقامات پر فائرنگ کی جس سے فوجی اہلکار زخمی اور قریب کی جھاڑیوں میں آگ لگ گئی۔دریں اثنا ، انسانی حقوق پر نظر رکھنے والے شامی ادارے نے کہا کہ اسرائیلی حملے کے نتیجے میں قنیطرہ میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔برطانیہ میں قائم اس گروپ کا کہنا تھا کہ قنیطرہ کے شمالی دیہی علاقوں میں شام کے فضائی دفاع کو نظام کوصبح کے وقت متحرک کیا گیا جس کے اہداف کے بارے میں معلومات نہیں ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.