امریکہ کی قونصل خانہ بند کرنے کی درخواست تعلقات کو خراب کرنے کی دانستہ کوشش تھی،چینی قونصلر جنرل ہیوسٹن

0 30

ہیوسٹن: ہیوسٹن کے چینی قونصلر جنرل نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے قونصل خانہ کو بند کرنے کی یک طرفہ اور اچانک درخواست چین اور امریکہ کے باہمی مفاد اور دو طرفہ تعاون پر مبنی تعلقات کو خراب کرنے کی دانستہ کوشش تھی ۔قونصل جنرل کی سرکاری ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک کھلیخط میں قونصلر جنرل تسائی وے نے امریکہ کی جنوبی ریاست کے ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے چین دوست لوگوں کو مخاطب ہوتے کہا کہ 21 جولائی کو امریکہ نے ہیوسٹن میں چینی قونصل خانہ بند کرنے کا اچانک مطالبہ کرتے ہوئے یکطرفہ اشتعال انگیزی کا آغاز کیا۔تسائی نے کہا کہ امریکی اقدام بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں اور دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ قونصلر معاہدے کی سنگین خلاف ورزی ہے جس سے جان بوجھ کر چین اور امریکہ کے تعلقات کو مجروح کیا گیا،چین اس اقدام کی سخت مذمت اور اس کی بھرپور مخالفت کرتا ہے۔چین اور امریکہ دونوں کوعظیم اقوام قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 41 سالہ تاریخ سے یہ پتہ چلتا ہے کہ چین اور امریکہ کے مابین تعاون سے دونوں ممالک کو فائدہ جبکہ تصادم سیایک دوسرے کو نقصان ہوا ہے۔باہمی مفاد اور یکساں تعاون کو چین اور امریکہ تعلقات کی بنیاد قرار دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ دونوں مماک کو اشتراک، تعاون اور استحکام کی بنیاد پر عدم تنازعہ ، عدم تصادم ، باہمی احترام اور یکساں مفاد کے لئے مشترکہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے جدوجہد کرنی چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.