دنیا بھر میں نوول کروناوائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 56 لاکھ 76 ہزار 604 ہو گئی

0 35

بیجنگ:جونز ہوپکنز یونیورسٹی کے مرکز برائے سسٹمز سائنس اینڈ انجینئرنگ کے مطابق 25جولائی کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک نوول کروناوائرس سے شدید متاثرہ ممالک میں تصدیق شدہ کیسز کے تازہ ترین اعدادوشمار مندرجہ ذیل ہیں۔دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 56 لاکھ 76 ہزار 604 ہو گئی ہے۔امریکہ 41 لاکھ 12 ہزار 531 تصدیق شدہ کیسز کے ساتھ بدستور سرفہرست ہے۔ برازیل کا 22 لاکھ 87 ہزار 475 تصدیق شدہ کیسز کے ساتھ دوسرا جبکہ بھارت 13 لاکھ 37 ہزار 24 تصدیق شدہ کیسز کے ساتھ تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔ چوتھے نمبر پر موجود روس میں نوول کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 99 ہزار 499 اور پانچویں نمبر پر موجود جنوبی افریقہ میں نوول کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 21 ہزار 996 ہے۔ 3 لاکھ 78 ہزار 285 تصدیق شدہ کیسز کے ساتھ میکسیکو چھٹا شدید متاثرہ ملک ہے۔ ساتویں نمبر پر موجود پیرو میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 75 ہزار 961 ہو گئی ہے۔3 لاکھ 41 ہزار 304 تصدیق شدہ کیسز کیساتھ چلی آٹھویں جبکہ 2 لاکھ 99 ہزار 500 تصدیق شدہ کیسز کے ساتھ برطانیہ نویں نمبر پر موجود ہے۔ چین میں نوول کروناوائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 86 ہزار 660 ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.