ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بلوچستان کو حقیقی نمائندگی ملی ہے : چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی

0 39

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کی ملاقات ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صوبائی وزیر داخلہ نےچیئرمین سینیٹ کا بلوچستان کی نشستوں کو بڑھانے پر ان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینیٹ نے ہمیشہ بلوچستان کی عوام کے مسائل پر آواز اٹھائی ہے اور ان کی بھرپور کوششوں سے یہ ممکن ہوا ہے انہوں نے تمام پارٹیوں کے اراکین کو اس بات پر متفق کیا جوکہ ایک اچھا اقدام ہے جس سے بلوچستان کے لوگوں کے لیے تمام پارٹیوں نے اچھی روایات قائم کی ہے وزیر داخلہ نے صوبائی حکومت اور بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے ملک کی تمام پارٹیوں کے سینیٹرز کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے آئینی ترمیمی بل ایوان بالاء سے متفقہ طور پر منظور کیا انہوں نے کہا کہ ہم امید رکھتے ہیں کہ پاکستان اور بالخصوص بلوچستان کے دیگر محروم علاقے ان کے لئے مشترکہ جدوجہد کرکے ان کے حقوق دلائیں گے۔ چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بلوچستان کو حقیقی نمائندگی ملی ہے۔ اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ بلوچستان کے تمام مسائل کو پرامن طریقے سے حل کیا جائے، کیونکہ بلوچستان کی پسماندگی کے ذمہ دار وہ لوگ ہے، جنہوں نے ہمیشہ اقتدار میں رہ کر عوام کی خدمت نہیں کی۔ اب وقت آ گیا ہے کہ صوبے کی تمام سیاسی جماعتیں بلوچستان کے مفادات کے لئے مل کر کام کریں۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کی ملاقات ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صوبائی وزیر داخلہ نےچیئرمین سینیٹ کا بلوچستان کی نشستوں کو بڑھانے پر ان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینیٹ نے ہمیشہ بلوچستان کے عوام کے مسائل پر آواز بلند كی ہے اور ان کی بھرپور کوششوں سے یہ ممکن ہوا ہے انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینٹ نے تمام پارٹیوں کے اراکین کو اس بات پر متفق کیا جوکہ ایک اچھا اقدام ہے جس سے بلوچستان کے لوگوں کے لیے تمام پارٹیوں نے اچھی روایات قائم کی ہے وزیر داخلہ نے صوبائی حکومت اور بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے ملک کی تمام سینیٹرز کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے آئینی ترمیمی بل ایوان بالاء سے متفقہ طور پر منظور کیا انہوں نے کہا کہ ہم امید رکھتے ہیں کہ بلوچستان کے احساس محرومی کو دور کرنے کے لئے مشترکہ جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایوان بالا کی جانب سےبلوچستان کو حقیقی نمائندگی ملی ہے۔ اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ بلوچستان کے تمام مسائل کو پرامن طریقے سے حل کیا جائے، کیونکہ بلوچستان کی پسماندگی کے ذمہ دار وہ لوگ ہے، جنہوں نے ہمیشہ اقتدار میں رہ کر عوام کی خدمت نہیں کی۔ اب وقت آ گیا ہے کہ صوبے کی تمام سیاسی جماعتیں بلوچستان کے مفادات کے لئے مل کر کام کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.