دالبندین 44 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ گرم ترین علاقہ
پاکستان میں دالبندیں آج گرم ترین علاقہ رہا، جہاں پارا 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔
دارلحکومت اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں آج بھی بارش ہوئی۔
دوسری طرف ملک کے کئی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندیں میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
پشاور میں پارا 40، کوئٹہ میں 39، کراچی میں 35، اسلام آباد اور لاہور میں 34 ،34 ڈگری تک رہا۔
دوسری طرف گلگت بلتستان اور جموں میں 35،35، سری نگر میں 33 اور لیہہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 10 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔