امریکا اور چین ایک مرتبہ پھرآمنے سامنے، چینی ہیکرز پر کووڈ 19 کی ویکسین چوری کا الزام

0 29

واشنگٹن: امریکا کے محکمہ انصاف نے چین کے دو شہریوں پر امریکا اور دیگر ممالک میں سیکڑوں کمپنیوں کی کووڈ 19ویکسین پر ریسرچ اور مواد چوری کا الزام عائد کیا ہے۔امریکا میں دونوں چینی باشندوں پر کووڈ 19 کی ویکسین سے متعلق مواد چوری کرنے کی فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔امریکا کی نیشنل سیکیورٹی کے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل جان ڈیمرز کا کہنا ہے کہ 34 سالہ لی شیاویو اور 33 سالہ ڈونگ جیاژی نے امریکا، چین اور ہانگ کانگ میں انسانی حقوق کے کارکنوں کو بھی نشانہ بنایا۔ان کا کہنا ہے کہ ہیکرز چین میں موجود ہیں اور امریکی قانون کے دائرے سے دور ہیں، انہوں نے اپنے ذاتی فائدے اور چین کی وزارت اسٹیٹ سیکیورٹی کے مفاد کے لیے کوششیں کیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.