کولمبیا، فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 9 فوجی ہلاک،6زخمی

0 29

بگوٹا:  کولمبیا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس میں 9 فوجی اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کولمبیا کا ہیلی کاپٹر گوریلا تنظیم کے خلاف آپریشن میں مصروف تھا کہ حادثہ پیش آ گیا۔ حادثے میں دو فوجی لاپتہ بھی ہو گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔زخمی ہونے والے فوجیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ہیلی کاپٹر میں 17 فوجی اہلکار سوار تھے۔ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہو سکی تاہم فوج نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔فوجی حکام کا کہنا ہے ہیلی کاپٹر چوکو کے جنگلات کے علاقے سے فوجی اڈے کی جانب سفر کر رہا تھا کہ کالڈاس میں حادثہ پیش آیا۔دو ماہ قبل کینیڈین فضائیہ کا جنگی طیارہ برٹش کولمبیا میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں دو پائلٹس میں سے ایک خاتون پائلٹ ہلاک ہو گئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.