ویتنام میں کوچ اور ٹرک میں تصادم، 8افراد ہلاک

0 31

ہنوئی: وسطی ویتنام کے صوبہ بِنھ تھوان میں ایک کوچ اور ٹرک کے مابین تصادم کے نتیجے میں 8افراد ہلاک جبکہ دیگر 7زخمی ہوگئے ہیں۔ویتنام خبر رساں ادارے کے مطابق حادثہ منگل کے روز مقامی وقت کے مطابق علی الصبح 1 بجے اس وقت پیش آیا جب 16سیٹوں والی کوچ صوبہ کے ضلع ہمتان میں قومی شاہراہ کے سیکشن 1اے پر ایک ٹرک کے ساتھ ٹکراگئی،حادثے کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ 2زخمی ہسپتال میں دم توڑ گئے۔اطلاعات کے مطابق کوچ غلط جانب سفر کررہی تھی۔حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.