فیصل آباد ‘ مکان کی چھتیں گرنے کے 2 واقعات میں 10 افراد جاں بحق ‘ بچوں سمیت 7 زخمی

0 30

فیصل آباد : فیصل آباد ‘ مکان کی چھتیں گرنے کے 2 واقعات میں 10 افراد جاں بحق ‘ بچوں سمیت 7 زخمی ہو گئے ‘تاندلیاوالہ مشترکہ مکان کے 3کمروں کی چھت زمین بوس 7 افراد جاں بحق 4زخمی ‘جاں بحق ہو نے والوں میں5بچے شا مل جبکہ وڈیاں کنگاں میں چھت گرنے سے 3جاں بحق 3ز خمی ہو گئے ‘ا یک ہی گھر سے بھا ئی اور 2 بہنوں کے جنازے اٹھنے پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔ تفصیلات کے مطابق تاندلیاوالہ مشترکہ مکان کے 3کمروں کی چھت زمین بوس 7افراد جاں بحق 4زخمی جاں بحق ہو نے والوں میں5بچے شا مل تفصیل کے مطا بق نوا حی علاقے کے رہائشی محمد اشرف اور ظفر کے مشترکہ مکان کی چھتیں گز شتہ رات ہو نے والی بارش کا زور برداشت نہ کر سکی اور زمین بوس ہو گئں ملبے تلے دب کر دھوپ سڑیاںمیں کچے مکان کے 3کمروں کی چھت ا چانک زمین بوس ہو گئی ملبے تلے دب کر 7افراد جن میںاشرف کی بیوی فاطمہ 14 سالہ بیٹا مہدی حسن دس سالہ بیٹا خرم شہزاد تین بھتیجیاں 13 سالہ فرزانہ 16 سالہ جنت بی بی 18 سالہ بشریٰ ان کا 13 سالہ بھائی یاسر مرنے والوں میں شامل ہیں جبکہ انیس سالہ بیٹی کنیز فاطمہ اور سترہ سالہ بھتیجا نا صر سمیت 4 شدید زخمی جنہیں اہل علاقعہ نے اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال منتقل کیا پورا گا ?ں اس المناک واقعہ کے بعد سوگ میں ڈوب گیا ایک ہی خاندان کے 7جنازے ایک ساتھ اٹھے تو اہل علاقعہ دھاڑیں مار مار کر رونے لگے جاں بحق ہو نے والوں کو آبا ئی قبرستان مین سینکٹروں سوگواروں اہل علاقعہ کی موجودگی مین سپرد خاک کر دیا گیا اہل علاقعہ نے پنجاب حکومت سے اپیل کی کہ ایک ہی خاندان کے جاں بحق ہو نے والے 7افرسد کے لواحقین کی ما لی امداد کی جا ئے ان کے مکانات تعمیر کروا ئے جا ئیں۔ جبکہ دوسرا واقعہ میں فیصل آباد مکان کی چھت زمین بوس 3جاں بحق 3زخمی ہو گئے۔ گز شتہ روز فیصل آباد اور گردو نواح میں ہو نے والی موسلا دھار بارش کی وجہ سے نوا حی علاقے وباس پور روڈ وڈیاں کنگاں کے رہائشی وریام کے بوسیدہ مکان کی چھت زمین پوس ہو گئی ایک ہی خاندان کے 6افراد ملبے تلے دب گئے ملبے تلے دب کر شدید زخمی ہو نے والا وریام کا 13سالہ بیٹا رضوان 17سالہ بیٹی سائرہ 9سالہ بیٹی ماریہ موقعہ پر ہی دم توڑ گئے جبکہ بد قسمت بچوں کی والدہ 42سالہ نسرین 8سالہ میحال اور 45سالہ محمد حسین زخمی ہو گئے تمام زخمیوں کو ریسکیو1122نے فرسٹ ایڈ دینے کے بعد فارغ کر دیا جاں بحق ہو نے والوں کی نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے علاقے میں سو گ کی فضا ایک ہی گھر سے بھا ئی اور بہنوں کے جنازے اٹھے تو ہر آنکھ اشک بار تھی علاقعہ قیامت صغراء کا منظرپیش کر رہا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.