چینی مین لینڈ پر نوول کروناوائرس کے11نئے کیسز کی تصدیق
بیجنگ: چین کے قومی صحت کمیشن نے کہاہے کہ چینی مین لینڈ پر سوموار کے روز نوول کروناوائرس کے 11نئے کیسز کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن میں سے 3درآمدی جبکہ 8مقامی سطح پر ترسیل کے ہیں۔قومی صحت کمیشن نے منگل کو اپنی روزانہ کی رپورٹ میں کہاہے کہ3درآمدی کیسز میں سے 2شنگھائی اور ایک کیس سیچھوان میں سامنے آیاہے۔مقامی سطح پر ترسیل کے 8کیسز میں سے 7کیسز سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقہ جبکہ 1سنکیانگ پیداواری وتعمیراتی شعبے میں سامنے آیاہے۔کمیشن کے مطابق سوموار کے روز اس بیماری کی وجہ سے کسی ہلاکت یا نوول کروناوائرس کے مشتبہ کیس کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔سوموار کو18افراد کو صحت یاب ہونے پر ہسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا۔سوموار کے آخر تک مین لینڈ پر 2ہزار15درآمدی کیسز کی اطلاعات موصول ہوچکی ہیں، ان کیسز میں سے 1ہزار935کو صحت یاب ہونے پر ہسپتالوں سے فارغ کیا جا چکا ہے جبکہ 80 تاحال ہسپتالوں میں ہیں جبکہ 3کی حالت تشویشناک ہے،درآمدی کیسز میں سے کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔سوموار تک مین لینڈ پر کل مصدقہ کیسز کی تعداد83ہزار693تک پہنچ گئی جن میں سے 242 مریضوں کا تاحال علاج جاری ہے جبکہ 7شدید بیمار ہیں۔کمیشن نے کہاکہ مجموعی طور پر 78ہزار817افراد کو صحت یاب ہونے پر فارغ کیا جا چکا ہے جبکہ اس بیماری کے باعث 4ہزار634افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔کمیشن نے کہاکہ نوول کروناوائرس کا تاحال 1 مشتبہ کیس ہے۔کمیشن کے مطابق 7ہزار108قریبی رابطہ کار تاحال طبی نگرانی میں ہیں، اتوارکے روز251افراد کو طبی نگرانی سے فارغ کر دیا سوموار کے ہی روز مین لینڈ پر بغیر علامات والے 6نئے کیسز کی اطلاعات موصول ہوئیں جن میں سے ایک بیرون ملک سے آیا جبکہ بغیر علامات والے ایک کیس کو مصدقہ کیسز کے درجے میں شامل کیاگیا۔کمیشن نے کہاکہ بغیر علامات والے 149کیسز تاحال طبی نگرانی میں ہیں جن میں سے 80کیسز بیرون ملک سے آئے ہیں۔