افغانستان میں 41 منشیات فروش گرفتار

0 32

کابل: حکام نے منگل کے روز کہا ہے کہ افغانستان میں پولیس نے 41 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے ۔انسداد منشیات پولیس برائے افغانستان ( سی این پی اے )نے جاسوسی سکیورٹی تنظیموں کے ساتھ ملکر 41 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔انسداد منشیات انصاف مرکز برا ئے افغانستان (سی این جے سی )نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کا تعلق گزشتہ 7 دنوں میں افغانستان کے 34صوبوں میں سے 12 میں منشیات کی نقل و حمل یا رکھنے کے 26کیسز سے ہے۔سی این پی اے نے ملزمان سے کچھ مقدار میں منشیات پکڑی ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ابتدائی تفتیش کے بعدسی این پی اے نے یہ مقدمات منشیات کے بڑے مقدمات کے دائرہ اختیار کے لئے خصوصی افغان عدالت سنٹرل نارکوٹکس ٹربیونل یا سی این ٹی کے حوالے کئے۔مزید تفتیش جاری ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.