وفاقی حکومت مختصر مدت کے مہمان ، حکومت ختم ہونے کے بعد تحریک انصاف کا حشر (ق) لیگ جیسا ہو گا،میر علی مدد جتک
کوئٹہ : پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوری نظام کی مضبوطی کے لئے پیپلز پارٹی نے بہت قربانیاں دی ہیں جنہیں رائیگاں نہیں جانے دیا جا ئے گا، موجودہ وفاقی حکومت مختصر مدت کے مہمان ہے حکومت ختم ہونے کے بعد تحریک انصاف کا حشر مسلم لیگ (ق)جیسا ہو گا،آصف علی زرداری سمیت اپوزیشن جماعتوںکے رہنمائوں کے خلاف کرپشن کے کیسز دو سال میں وفاق ثابت نہ کر سکا اب منفی پروپیگنڈہ کرکے اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہا رانہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا میر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ اس وقت ملک بحرانوں کا شکار ہے اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار اداکرنا چا ہئے کیونکہ موجودہ حکومت نے جس طرح ملک کو بحرانوں کی طرف دھکیل دیا ہے اگر یہ سلسلہ پانچ سال تک مزید جاری رہا تو مزید مسائل پیدا ہونگے کیونکہ موجودہ حکومت چند دنوں کے مہمان ہے اور یہ حکومت اپنی ناکامیوں کی وجہ سے ختم ہونیوالی ہے پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں آئین کی بالادستی اور جمہوری نظام کی مضبوطی کے لئے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے اورکر تے رہیں گے وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ جس طرح وفاقی حکومت نے کرپشن کے نام پر سیاسی قائدین کے خلاف کیسز بنائے ہیں اور آج تک کسی کے خلاف بھی کرپشن کے کیسز ثابت نہیں ہوئے اب وہ اپنی سیاسی ساکھ بچانے کے لئے مختلف بہانے ڈھونڈ رہے ہیں مستقبل میں تحریک انصاف کا حشر مسلم لیگ(ق)جیسا ہو گا کیونکہ مسلم لیگ ق جس طرح کرپٹ زدہ لوگ آئے تھے اسی طرح تحریک انصاف میں بھی مختلف سیاسی جماعتوں کے وہ لوگ شامل ہوئے جو پارٹیوں نے اپنے پارٹیوں سے نکالے تھے انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان کی معیشت کے لئے بلوچستان حکومت کو کردار ادا کرنا چا ہئے کیونکہ بلوچستان کے عوام کے پاس روزگار کا کوئی اور ذریعہ نہیں ہے اس لئے بارڈرز پر آباد لوگوں کو روزگار دینے کے لئے آسانیاں پیدا کی جائے۔