صوبائی وزیر مواصلات عارف محمد حسنی نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس دالبندین میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا

0 24

دالبندین:  صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر محمدعارف محمد حسنی نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس دالبندین میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درخت لگانا ہماری دینی معاشرتی و قومی ذمہ داری ہے اپنے علاقے اور ملک کو سرسبزو شاداب رکھنے کے لئے ہر ایک کو پودا لگا کر اس مہم کو بڑھ چڑھ کر آگے لیجانا چاہیئے تاکہ ہم مستقبل کے ماحولیاتی چیلنجز کامقابلہ کرسکیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چاغی آغا شیر زمان، ڈویژن فاریسٹ آفیسر عبدالقادر جمالی، فوکل پرسن ایم پی اے چاغی انجینئر میرالیاس دہانی الفتح پینل کے سرکردہ رہنما حاجی میراحمد محمدحسنی بھی موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.