طوفانی ہوائوںاور بارش سے متاثرہ 132KVاوستہ محمدجھل مگسی لائن کے ٹاورزکی تنصیب کاکام مکمل،132کے وی جھل مگسی گرڈاسٹیشن کو بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی

0 26

کوئٹہ :  طوفانی ہوائوںاور بارش سے متاثرہ 132

KVاوستہ محمدجھل مگسی لائن کے ٹاورزکی تنصیب کاکام مکمل132کے وی جھل مگسی گرڈاسٹیشن کو بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ۔کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ترجمان نے کہاہے کہ طوفانی ہوائوں اور بارش کے باعث 32KV اوستہ محمد۔ جھل مگسی ٹرانسمیشن لائن کے متاثرہ3ٹاورز کی تنصیب وبجلی بحالی کاکام مکمل کرلیاگیاہے جس کے بعد 132KVجھل مگسی گرڈاسٹیشن کو بجلی کی فراہمی مکمل طورپر بحال کردی گئی ہے اور132KV جھل مگسی گرڈاسٹیشن سے منسلک تمام فیڈروں کو معمول کے مطابق بجلی کی فراہمی جار ی ہے۔ کیسکوکے شعبہ گرڈسسٹم آپریشن (GSO)اور گرڈسسٹم کنسٹرکشن (GSC)کی ٹیموںنے شدید گرمی ،بارش اور مشکل حالات کے باوجود ٹاوروںکی تنصیب کاکام مکمل کرکے متاثرہ علاقوں کو بجلی کی فراہمی بحال کردی۔ چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوانجینئرمحمدعارف نے کیسکواسٹاف کی بجلی بحالی سے متعلق انتھک کوششوںکوسراہااور اُمیدظاہرکی کہ کیسکوکاشعبہ جی ایس او مستقبل میں بھی مشکل حالات کی پرواہ کئے بغیرصارفین کو بجلی کی فراہمی کیلئے اپنے فرائض منصبی ایمانداری سے نبھائیں گے۔واضح رہے کہ 12جولائی (ہفتہ اور اتوار)کی درمیانی شب بارش اورطوفانی ہوائوں کی وجہ سے اوستہ محمداور جھل مگسی کے درمیان 132KVٹرانسمیشن لائن کے 3ٹاورز گرگئے تھے جس کے نتیجے میں132KVجھل مگسی گرڈاسٹیشن کو بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی ۔تاہم پیر کے روز کیسکو کے شعبہ گرڈسسٹم آپریشن (GSO)اور گرڈسسٹم کنسٹرکشن (GSC)کی ٹیموںنے مذکورہ مقام پر برقی سامان کی منتقلی اور متاثرہ ٹاوروں کی مرمت و تنصیب کیلئے ہنگامی بنیادوںپر کام شروع کردیااورسخت گرمی کے باوجودمسلسل کام کرتے ہوئے مذکورہ متاثرہ 132KV ٹرانسمیشن لائن کے ٹاورزکی مرمت اوربجلی بحالی کاکام بروزہفتہ مکمل کرلیااور اب جھل مگسی گرڈاسٹیشن کے تمام فیڈروں سے منسلک علاقوںکو معمول کے مطابق بجلی کی فراہمی جاری ہے ۔کیسکونے شدید بارش اور طوفانی ہوائوں کے باعث بجلی معطل ہونے پرجھل مگسی گرڈاسٹیشن سے منسلک تمام صارفین کو بجلی کی فراہمی میں تعطل پر پیش آنے والی زحمت پر معذرت کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.