چمن میں میں 17ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ،رواں سال صوبے میں پولیو کے کل کیسز کی تعداد 15ہوگئی
کوئٹہ : بلوچستان کے علاقے چمن میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا ، نیا کیس رپورٹ ہونے کے بعد بعد رواں سال صوبے میں پولیو کے کل کیسز کی تعداد 15ہوگئی ۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق قلعہ عبداللہ کی تحصیل چمن میں 17ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے ، سیمپلز 5اور 6جون کو لئے گئے تھے جس کی گزشتہ روز تصدیق ہوگئی ہے ۔ محکمہ ذرائع کے مطابق بچی کا تعلق پولیو سے انکاری گھرانے سے ہے ۔ نئے کیس کی تصدیق کے ساتھ ہی صوبے میں پولیو کیسز کی تعداد 15ہوگئی ہے ۔