پاک افغان سرحد کی بندش کے خلاف جاری دھرنے کے شرکاء کا احتجاجی مظاہرہ

0 47

چمن:  پاک افغان سرحد کی بندش کے خلاف جاری دھرنے کے شرکاء نے احتجاجی ریلی نکالی اور احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز پاک افغان سرحد کی بندش کے خلاف جاری دھرنا چالیسویں روز بھی جاری رہاجبکہ دھرنے کے شرکاء کی جانب سے پاک افغان سرحد کی بند ش کے خلاف پاک افغان بین الاقوامی شاہراہ احتجاجی ریلی نکالی جو ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کے سامنے احتجاجی دھرنے میں تبدیل ہوگئی جس سے خطاب کرتے ہوئے انجمن تاجران کے ضلعی صدر ومظلوم اولسی تحریک کے جنر ل سیکرٹری صادق اچکزئی ، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر قاری امداد اللہ ، لغڑی اتحاد کے چیئرمین امیر محمدعرف امیرئی ، مظلوم اولسی تحریک کے نائب صدر حاجی فیض اللہ خان ، جمعیت علماء اسلام نظریاتی تحصیل چمن کے امیر حاجی فیض اللہ ،عبدالولی سالار ،عبدالخالق سنی،نعیم خان ناظم اوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ چھ مہینوں سے پاک افغان سرحد کی بندش سے عوام کو شدید مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے کیونکہ پاک افغان سرحد کی بندش سے چمن شہرمیں تجارتی سرگرمیاں مکمل طورپر معطل ہوچکی ہے جس سے شہرمیں جاری تجارتی سرگرمیاں مکمل طورپر معدوم ہوگئی ہیں اور چمن شہرکے تاجر نان شبینہ کے محتاج ہوگئے ہیں اور پاک افغان سرحد کی بند ش سے چمن شہرمیں ہزاروں نوجوان بے روزگار ہوگئے ہیں کئی گھرانوں کے چولہے بجھ گئے ہیںپاک افغان سرحد کی بندش سے چمن شہرمیں بدامنی بڑھ چکی ہے اور عوام شدید خوف وہراس کا شکارہے دھرنے کے شرکاء نے مطالبہ کیاکہ پاک افغان سرحد کو واپس وکھو ل دیاجائے تاکہ چمن کے شہریوں کا روزگار واپس بحال ہوجائے جبکہ موجودہ حالات میں چمن کے شہری سخت مشکلات سے دوچار ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.