صوبے میں قیام امن حکومت کی اولین ترجیح ہے ، حاجی نورمحمد خان دمڑ
ہرنائی: صوبائی وزیر پی ایچ ای اورواسا و بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ صوبے میں قیام امن حکومت کی اولین ترجیح ہے ، اپوزیشن جماعتیں صوبائی حکومت کی بہترین کارکردگی کو دیکھ کر بوکھلاہٹ کاشکار نظر آرہی ہیں صوبے میں قانون کی رٹ قائم ہے دراصل اپوزیشن لیڈر ، ان کی جماعت اور اتحادی صوبے میں امن وامان کے قیام اور جاری ترقیاتی کام سے ناخوش ہے، بلوچستان حکومت کے دوسالہ کاکردگی کو دیکھ مذہبی و قوم پرست جماعتیں حواس باختہ اور انہیں اپنا سیاسی مستقبل تاریک نظر آرہی ہیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپوزیشن لیڈر کے بیان پر اپنے جاری کردہ بیان میں ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کیا ۔ صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کا عوام کے مسائل اور صوبے کی ترقی و خوشحالی سے کوئی سروکار نہیں بلکہ وہ اپنے ذاتی مفادات کے حصول کیلئے مختلف حربے استعمال کرکے بلیک میلنگ کی کوشش کررہے ہیں لیکن صوبائی حکومت انکی بلیک میلنگ میں نہیں آئیگی اور صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنے مشن کو جاری رکھا ہواصوبائی حکومت اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں صوبے کے عوام کی تقدیر بدل دے گی ۔ انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان کی مخلوط صوبائی حکومت وزیراعلیٰ جام کمال خان کی قیادت میں صوبے کے عوام کی فلاح بہبود کیلئے بھرپوراقدامات کررہی ہیں اور صوبے میں تمام اضلاع و حلقوں میں برابری کی بنیاد ترقیاتی کام ہورہے ہیں کسی بھی حلقے یا ضلع کو نظرانداز نہیں کیا جارہا ہے اپوزیشن جماعتوں کے اراکین عوام کیلئے نہیں بلکہ اپنے ذاتی مفادات کیلئے سیاسی بلیک میلنگ کرکے ہمیشہ غلط بیانی سے کام لے رہی ہیں صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ صوبے میں امن وامان کے قیام کیلئے موجودہ صوبائی حکومت نے تمام سیکورٹی اداروں کے ساتھ ملکر ٹھوس اقدامات کئے گئے اور صوبے میں قیام امن کیلئے صوبائی حکومت تمام تروسائل کو بروئے کارلارہی ہیں اور الحمد اللہ صوبے میں ماضی کی نسبت امن وامان میں کافی بہتری آئی ہے اور یہ بہتر عوام بھی محسوس کررہی ہیں ۔