ٹک کراس کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر استعمال کریں ، غیر قانونی انداز سے ریلوے لائن عبور کرنا یا لائن پر سے گزرنا قانونا ًجرم ہے

سبی: سبی ریلوے پھاٹک پر حفاظتی اقدامات کے لئے سبی ریلوے پویس کی آگاہی مہم ،ایس ایچ او ریلوے تھانہ سبی ملک پرویز اخترنے کہا ہے کہ شہری پھاٹک کراس کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر استعمال کریں اور غیر قانونی انداز سے ریلوے لائن عبور کرنا یا لائن پر سے گزرنا قانونا جرم ہے ریلوے لائن پر موجود پھاٹک اور ریلوے پل کا استعمال کرکے اپنی قیمتی جانیں محفوظ کریں۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل ریلوے پولیس آصف نواز سی پی او لاہور اور ایس ایس پی ریلوے پولیس کوئٹہ باقر علی گیلانی کے احکامات کے مطابق ریلوے پولیس سبی نے عوام کو ریلوے لائن عبور کرنے پھاٹک اور ریلوے پل کے استعمال کرنے کے لئے آگاہی مہم شروع کردی اس حوالے سے ایس ایچ او ریلوے تھانہ سبی ملک پرویز اختر نے سبی کی عوام کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ریلوے لائن عبور کرنایا لائن سے گزرنا قانونا جرم ہے غیر قانونی طو ر پر ریلوے لائن عبدور کرنے سے اکثر وبیشتر ٹرین کی ٹکر سے مختلف حاثات بھی رونما ہوچکے ہیں جن سے متعدہ قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوچکی ہے انہوں نے سبی کی عوام خود بھی ریلوے لائن عبور نہ کریں اور اپنے بچوں کو بھی سختی سے منع کریں ریلوے لائن عبور کرنے کے لئے ریلوے کی جانب سے بنائے ہوئے پھاٹک او ر ریلوے پلوں کا استعمال یقینی بنائیں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ریلوے ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی واضح رہے کہ شہریوں کی جانب سے بلا جواز ریلوے لائن کو عبور کرنے کی وجہ سے کئی حادثات ہونے سے قیمتی جانوںکا ضائع ہوا اگر شہری اپنی ذمے داریوں کا احساس کریں تو کئی قیمتی جانوں کوبچایا جاسکتا ہے۔



