وفاقی حکومت نے تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو نہ دینے کی ٹھان لی

0 31

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے تیل کی عالمی قیمتوں کا فائدہ عوام کو نہ دینے کی ٹھان لی اور فارمولے کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کے لیے پٹرولیم لیوی کی شرح بڑھانے پر غور شروع کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے لیوی کی شرح مکمل عائد کردی تو پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں صرف 9 روپے 58 پیسے کی کمی ہی ہوسکے گی۔گزشتہ روز آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول 20 روپے 68 پیسے سستا کرنے کی سمری بھیجی تھی۔اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے 68 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 33 روپے94 پیسیکمی کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لائٹ ڈیزل آئل 24 روپے57 پیسے فی لیٹر اور مٹی کا تیل 44 روپے 7 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔اوگرا ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی منظوری کیبعد 30 مارچ کو وزارت خزانہ قیمتوں میں کمی کا اعلان کریگی۔خیال رہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں جس کے بعد سے حکومت سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ وہ فوری طور پر عوام کو ریلیف فرام کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.