بیرونی سرمایہ کاروں نے مالی سال کے 9 ماہ میں ایک ارب ڈالر پاکستان سے باہر بھیج دیے
کراچی: اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے 9 مہینوں میں پاکستان سے کمائے گئے ایک ارب ڈالر بیرونی سرمایہ کاروں نے پاکستان سے واپس باہر بھیج دیے۔مرکزی بینک کے مطابق مارچ میں بیرونی سرمایہ کاروں نے پاکستان سے کمائے 3 کروڑ ڈالرپاکستان سے باہربھیجے۔اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ مارچ میں براہ راست سرمایہ کاری سیکمائے 2کروڑ 55 لاکھ ڈالرواپس بھیجے گئے۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پورٹ فولیو سرمایہ کاری سے کمائے گئے 52 لاکھ ڈالرپاکستان سے واپس بھیجے گئے ہیں۔